• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے نے ایریزونا چیپٹر کی نئی قیادت مقرر

Bysamaj.com.pk

نومبر 24, 2025

نیویارک (سماج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) یو ایس اے نے ایریزونا اسٹیٹ چیپٹر میں نئی قیادت مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شھاب جونیجو کو چیپٹر کا صدر جبکہ محمد شفیق شیخ کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں پارٹی کے جنرل سیکریٹری ملک محمد علی اعوان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر اعلان کی گئی ہیں، اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹع یو ایس اے کی قیادت نے کہا کہ شھاب جونیجو اور محمد شفیق شیخ کی شمولیت سے پارٹی کی قیادت اور تنظیمی ڈھانچہ امریکہ میں مزید مضبوط ہوگا۔ پارٹی امریکہ بھر میں اپنی تنظیمی توسیع اور چیپٹرز کی ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں میں سیاسی شمولیت اور نمائندگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ نئے تقرر اس عزم کا حصہ ہیں کہ پی پی پی امریکہ اپنے چیپٹرز کے فروغ اور استحکام کے ذریعے بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی میں پارٹی کی شمولیت اور سرگرمیوں کو بڑھائے۔

مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں: www.samaj.com.pk