کراچی: (رپورٹ: ڈاکٹر ظفر فاروقی) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن (پارسا) کے الیکشن برائے مدت 2025ء تا 2027ء کے حوالے سے صوبہ سندھ کی مرکزی کابینہ اور کراچی ریجنل کابینہ کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کے بعد فلاسفر پینل نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
مرکزی کابینہ سندھ کے لیے فلاسفر پینل کے امیدواران مختلف عہدوں پر کامیاب قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق کشور سلطانہ کو صدر، شاہد خان کو نائب صدر، محمد علی پنہیار کو جنرل سیکرٹری، کہکشاں نجم کو جوائنٹ جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر نادر کو فائنانس سیکرٹری، نوید پاشا کو جوائنٹ فائنانس سیکرٹری، اقبال خان کو انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عادل جاوید کو جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ صدر کے عہدے کے سوا مرکزی کابینہ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
صدر کے عہدے کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈاکٹر شبنم امان نے بھی انتخاب میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کے نتیجے میں پروفیسر کشور سلطانہ لودھی نے 34 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈاکٹر شبنم امان 24 ووٹ حاصل کر سکیں، یوں کشور سلطانہ لودھی صدر کے عہدے پر کامیاب قرار پائیں۔
اسی طرح کراچی ریجنل کابینہ کے لیے بھی فلاسفر پینل بلا مقابلہ کامیاب رہا۔ کراچی کابینہ میں ڈاکٹر طاہرہ موسوی صدر، ڈاکٹر انعام اللہ خان نائب صدر، ممتاز فاطمہ جنرل سیکرٹری، فہد بشیر اعوان جوائنٹ جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر فیضان فائنانس سیکرٹری، ڈاکٹر سونیا بانو عباسی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر سیدہ کہکشاں ہاشمی جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئیں۔
پارسا سندھ کی مرکزی کابینہ اور کراچی ریجنل کابینہ کے کامیاب امیدواران کی پروقار حلف برداری کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔
الیکشن کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کے معزز اراکین نے اہم کردار ادا کیا، جن میں چیئرپرسن الیکشن کمیشن ڈاکٹر فرحت عظیم، ممبران میں ڈاکٹر سیدہ عزرا قمر، ڈاکٹر انصار شیخ، پروفیسر عرفان بقایی اور پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ خان شامل تھیں۔



