• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

اسلام آباد دھماکے میں رتیداری کا رہائشی شہید

Bysamaj.com.pk

فروری 10, 2026

اسلام آباد / کراچی (سماج نیوز رپورٹ) پاکستان کی انسداد پولیو مہم کے قومی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر الطاف بوسن کے بھائی فرمان علی ترلائی بم دھماکے میں شہید اور ان کا زخمی بھتیجا علی نقی بوسن جو دو روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا بھی دم توڑ گیا۔ دونوں شہیدوں کا تعلق رتیداری سے تھا۔

امام بارگاہ قصر خدیجہ الکبریٰ پر خودکش حملے کے بعد پولیس نے غفلت اور ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق حساس مقامات کی فہرست میں ہونے کے باوجود امام بارگاہ کی سیکیورٹی تسلی بخش نہیں تھی۔