• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

وزیراعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردِعمل

Bysamaj.com.pk

نومبر 25, 2025

کراچی (سماج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ’’سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ‘‘ قرار دیا ہے۔ اپنے ردِعمل میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے مکمل طور پر ناواقف ہیں اور انہیں ایسے بیانات دینے سے پہلے حقائق جاننے چاہیئیں۔

مراد علی شاہ نے اپنی ’’ایکس‘‘ پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم اور مسائل پر توجہ دیں، اور پاکستان خصوصاً سندھ کے بارے میں ’’دن میں خواب دیکھنا‘‘ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے قیامِ پاکستان سے بھی پہلے، 1936 میں، بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کرکے اپنی الگ شناخت قائم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ خودمختاری، سیاسی شناخت اور اپنے وقار کو مقدم رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ’’سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا‘‘۔

https://x.com/MuradAliShahPPP/status/1992985041547546900