کراچی: (سماج نیوز) سندھ حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (MPO) 1960 کے تحت جاری تمام نظر بندی کے احکامات واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری 2026 سے 9 فروری 2026 کے دوران ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے تمام نظر بندی کے احکامات فوری طور پر واپس لے لیے گئے ہیں۔ حکومتِ سندھ نے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے سینئر سپرنٹنڈنٹس آف سینٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ ایم پی او کے تحت نظر بند تمام افراد کو فوراً رہا کیا جائے، بشرطیکہ وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں۔
سندھ کے عوام نے حکومتی اقدام کو شہری آزادیوں کے تحفظ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔