• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ورجینیا میں سندھی کلچرل ڈے کی رنگا رنگ تقریبات

Bysamaj.com.pk

دسمبر 8, 2025

ورجینیا (سماج نیوز) ورجینیا میں سندھی کلچرل ڈے بھرپور جوش و جذبے اور ثقافتی شان کے ساتھ منایا گیا، جس میں ڈی ایم وی (DMV) کے مختلف علاقوں کے علاوہ نارتھ کیرولائنا سے بھی بڑی تعداد میں سندھی کمیونٹی نے شرکت کی۔ شرکا نے اس قدیم اور عظیم ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب میں روایتی اجرک اور ٹوپی کی شان نمایاں رہی جبکہ خوبصورت ثقافتی رقص، موسیقی، تقاریر اور لذیذ سندھی کھانوں نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس تقریب نے امریکہ میں رہنے والی سندھی برادری کو اپنی جڑوں سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انتظامیہ کی محنت اور بہترین انتظامات کو بھرپور سراہا گیا، جبکہ میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس ثقافتی تہوار کی خوبصورت جھلکیاں عوام تک پہنچائیں۔

سماج کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں: www.samaj.com.pk