• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

کراچی میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب

Bysamaj.com.pk

نومبر 23, 2025

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

اسپیکر کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم نے خوش آمدید کہا۔ اسپیکر کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، وزیر قانون و داخلہ ضیاالحسن لنجار، وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر اڈوانی اور دیگر ایم پی ایز بھی موجود تھے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے برطانیہ کے عوام اور ہائی کمیشن کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط عوامی روابط، مشترکہ تعلیمی شراکت داری اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور نوجوانوں کے لیے معاشی و ثقافتی مواقع بڑھائے جائیں گے۔

تقریب میں سول سوسائٹی، کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔