• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سندھ کی بیٹی ڈاکٹر آزادی برفت کا عالمی کارنامہ، اوہائیو یونیورسٹی کا ’الوشوسکی فیلوشپ ایوارڈ 2025–26‘ اپنے نام کرلیا

Bysamaj.com.pk

نومبر 20, 2025

ایتھنز، اوہائیو (سماج نیوز) امریکا کی نامور اوہائیو یونیورسٹی نے سندھ کی باصلاحیت اور محنت کی پیکر ڈاکٹر آزادی فتح محمد برفت کو انتہائی معزز "الوشوسکی فیلوشپ ایوارڈ 2025–26” سے نواز کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس عالمی سطح کے اعزاز کے ساتھ انہیں 2000 ڈالر کی تحقیقی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، جو ان کی علمی برتری، تحقیقی وژن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔

اس موقع پر ماہر تعلیم اورمیڈم آزادی کے والد فتح محمد برفت نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“My successor and trend setter daughter Dr. Aazadi Fateh Muhammad (doing 2nd PhD from Ohio University, USA) received the Allushashki Fellowship Award 2025–26.”

"میری جانشین اور نئے رجحانات کی بنیاد رکھنے والی بیٹی، ڈاکٹر آزادی فتح محمد، جو اس وقت امریکا کی اوہائیو یونیورسٹی سے اپنا دوسرا پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، کو ’الوشوسکی فیلوشپ ایوارڈ 2025–26‘ سے نوازا گیا ہے۔"

ڈاکٹر آزادی کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کی شب و روز محنت، علمی لگن اور عزمِ مصمم کی دلیل ہے، بلکہ سندھ اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر سنگِ میل ہے۔ ایسی بیٹیاں قوموں کا وقار بڑھاتی ہیں، آنے والی نسلوں کے لیے مثال بنتی ہیں اور عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتی ہیں۔

سماج نیوز ڈاکٹر آزادی فتح محمد برفت کو اس شاندار کامیابی پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
وہ پاکستانی نوجوانوں خصوصاً طالبات کے لیے امید، ہمت اور کامیابی کی روشن علامت ہیں۔

سماج نیوز (www.samaj.com.pk)