• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

قونصل جنرل ترکی کی صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان سے ملاقات، سندھ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 20, 2025

کراچی (سماج نیوز) قونصل جنرل ترکی کراچی، ایچ ای ایرگل کڈک نے صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور فوڈ سیکٹر میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ، شہزاد فضل عباسی نے فوڈ سیفٹی ریگولیشن کے نفاذ اور متعلقہ اقدامات پر قونصل جنرل ترکی اور صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

قونصل جنرل ایرگل کڈک نے سندھ حکومت کی جانب سے خوراک کے معیار کی بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو سراہا۔

آخر میں صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے مہمانِ خصوصی کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کیں، جس پر قونصل جنرل ترکی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ کی مہمان نوازی کو سراہا۔