• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

زہریلو ڈرامہ اوپن تھیٹر لاڑکانہ میں پیش کیا گیا

Bysamaj.com.pk

اپریل 21, 2024

لاڑکانہ سے کامران جونیجو کی رپورٹ، آرٹس کاؤنسل آف پاکستان لاڑکانو کے تعاون سے سلطان پروڈکشن کی جانب سے سندھی اصلاحی ناٹک زہریلو اوپن تھیٹر میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے اداکاروں میں عابدہ گل، احمد پٹھان، لالا انور مغیری، حفیظ سانگی، اعجاز سیال، شوکت سانگھا، سانوری فلک، سندرا شیخ اور مٹل گچل نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا اور خوب ادا حاصل کی۔ زہریلو ڈرامہ محمد صدیق گچل نے تحریر کیا تھا۔ ۔ قبل ازیں نامور فنکار پنھل پیاسی کے فن کو سرہاتے ہوئے تاج پوشی کی گئی۔ پروگرام میں ڈرامہ چیئرمین امجد گل سومرو، ڈپٹی سیکریٹری شمس پریمی، برکت گاد، محمد ہاشم، زاہد علی جونیجو، آصف بھٹی، ریاض مہیسر، سجن کلہوڑو، نیاز شیخ، عبدالحق عبد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنھل پیاسی ایک بہترین فنکار ہے اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مٹل گچل اور ضمیر مداری نے پنھل پیاسی کی تاج پوشی کی۔