لاڑکانہ (رپورٹ: کامران جونیجو) آرٹس کائونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے شعبہ ادب کی جانب سے نامور شاعر اور سگھڑ بدالدین (بدر کیھر) کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین عبدالغنی ساریو نے کہا ہے کہ بدر کیہر ایک محبت کرنے والا شخص ہے، اس شخص میں لازوال خوبیاں ہیں اور یہ بندہ انسانیت سے پیار کرتا ہے او یہ ایک بہترین شاعر ہیں۔ اس موقع پر شاعر محمد علی لانگاھ نے بدر کیھر پر لکھا گیا مقالمہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ بدر کیھر نے ادب کی دنیا میں بچپن سے ہی اپنے قدم رکھے جو سفر ابتک جاری ہے۔ گل محمد دایو نے کہا کہ ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ ہم سندھی سبھیتا کے وارث ہیں اور ہم موھین جو دڑو کے مالک ہیں اور ہماری ثقافت لازوال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ادیبوں، شاعروں اور محسنوں کوعزت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدر کیھر کی شاعری میں سے خوشبہ آتی ہے۔ زاھد جونیجو نے بدر کہیر پر مقالمہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کسی معلوم نہیں تھا کہ بھادر علی اپنا نام اجاگر کرتے ہوئے بدر کیہر کے طور پر مشہور ہوگا۔
سیکرٹری محمد حنیف سہاگ، شاعر احمد علی صابر چانڈیو، برکت گاد، امجد گل سومرو، قربان شیخ، الطاف حسین چانڈیو، منظور بوھڑ، سگھڑ حاکم علی رند، سھگڑ ڈاڈو ڈتل ابڑو، سید احمد شاہ، محمد صالح عباسی، علی گل گاڈھی، غلام عباس موریو، سکندر کھوکھر، فقیر محمد، علی مراد میرانی اور دیگر شامل تھے جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض خاور قبولائی نے سر انجام دیئے۔