• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

وزیراعلیٰ سندھ اور بنگلہ دیشی سیکریٹری داخلہ کی ملاقات، سیف سٹی منصوبے اور براہِ راست پروازوں پر گفتگو

Bysamaj.com.pk

ستمبر 25, 2025

کراچی (25 ستمبر 2025ء، یکم ربیع الثانی 1447ھ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ نسیم الغنی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سیف سٹی منصوبے پر تفصیلی بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے اور آئی جی آفس میں جدید اے آئی بیسڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور چہرے شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بنگلہ دیشی سیکریٹری داخلہ نے مرکز کا معائنہ کیا اور سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اجلاس میں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہِ راست پروازوں پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔ بنگلہ دیشی سیکریٹری داخلہ نے وفاقی حکومت سے بات کرکے براہِ راست شپنگ سروس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک وقت میں کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا مگر اب شہر کرائم انڈیکس میں 85 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔