• ہفتہ. جنوری 17th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سابق ضلع ناظم و سابق ایم این اے روشن الدین جوٹیجو کے انتقال پر فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 20, 2025

ٹنڈوالہیار/کراچی/اسلام آباد (سماج نیوز) سابق ضلع ناظم اور رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن الدین جوٹیجو کی وفات پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ادی فریال تالپور صاحبہ نے گوٹھ سنجر خان جوٹیجو پہنچ کر مرحوم کے صاحبزادے ایم این اے وڈیرو صلاح الدین جوٹیجو، وڈیرو غیاث الدین جوٹیجو اور مرحوم کے دیگر اہلِ خانہ — بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں، کزنز اور فیملی ممبران — سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم این اے عبدالقادر پٹیل، ایم پی اے سھیل انور سیال، ایم پی اے شیراز راجپر، ایم پی اے جام شبیر علی خان، ضلع صدر ظھیر پتافی، ضلع چیئرمین ٹنڈوالہیار سھیل ٹالپور، عادل جمالی اور مجاہد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کراچی میں جوٹیجو ہاؤس آمد کے موقع پر سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق ایم این اے نواب وسان سمیت متعدد رہنماؤں نے وڈیرو صلاح الدین جوٹیجو سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اسی طرح سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، مخدوم قاسم رضا گیلانی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، قاسم سراج سومرو، فرحان جونیجو، امداد پتافی اور دیگر شخصیات نے بھی کراچی میں جوٹیجو ہاؤس پہنچ کر تعزیت کی۔

اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی تعزیتی ملاقاتوں میں اسٹیٹ منسٹر بیرسٹر عقیل، ایم این اے مرزا اختیار بیگ، شاھدہ رحمانی، پولین بلوچ، نوابزادہ جمال رئیسانی، سیدہ نوشین افتخار، ڈاکٹر شائستہ جدون، عمار لغاری، راجہ اوسامہ، رانا عتیق، عبدالقادر کوسو، محمد خان ڈاھ، کرن ڈار، زیب جعفر، مقداد خان، عادل بازئی، معزم جتوئی، سبین غوری، بیرسٹر منظور شاھ، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر نواب عمر فاروق کانسی سمیت بڑی تعداد میں اراکینِ پارلیمنٹ، پارٹی عہدیداران، دوستوں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید کوثر عباس شاھ، صیف اللّٰہ سجاد، میجر ملک صبور، طارق رشید، فقیر حمیم، شاھد مروت، نبیل بلوچ، یاسر منظور، سید مغیز حسن، ارسلہ خان، حماد مری، منصور شاھ، ڈاکٹر اسد ایس، عمران کھیتران سمیت دیگر شرکاء نے مرحوم کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کراچی میں ہونے والی ایک اور تعزیتی نشست میں ایم پی اے آصف موسیٰ، رئیس ابراہیم انڈھڑ (بھونگ شریف)، رئیس حمزہ انڈھڑ، سسئی پلیجو، سید آفاق حیدر شاھ، سابق ایم پی اے سید نور محمد شاھ، عرفان جمالی، فرحان غنی، وحید سومرو، سکندر شورو، جاوید شورو سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم روشن الدین جوٹیجو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے سندھ اور پاکستان کی سیاست ایک مخلص، بااصول اور دردِ دل رکھنے والے رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔