• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

کراچی ایئرپورٹ پر دو سال بعد پسنجر پک اپ لین بحال، مسافروں کو بڑی سہولت

Bysamaj.com.pk

دسمبر 17, 2025

کراچی: (رپورٹ: ارشاد سنجرانی) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سال سے بند پسنجر پک اپ لین کو باقاعدہ طور پر کھول دیا ہے، جس سے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پسنجر پک اپ لین کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں، جس پر فوری عمل درآمد کیا گیا۔ لین کی بحالی کے بعد مسافر اپنی پرواز سے اترنے کے فوراً بعد اسی پک اپ لین پر موجود گاڑیوں میں سوار ہو کر آسانی سے گھر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پسنجر پک اپ لین کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں، جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ ڈرائیورز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ لین کے دوبارہ کھلنے سے ٹریفک کا دباؤ واضح طور پر کم ہو گیا ہے اور ایئرپورٹ کے اطراف آمدورفت میں بہتری آئی ہے۔

مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر پسنجر پک اپ لین کی بحالی کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی سہولت کے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ اقدام شہری سہولیات میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک عملی قدم ہے، جو ایک بہتر اور منظم سماج کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

سماج کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں: www.samaj.com.pk