• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

میرپورساکرو: صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت

Bysamaj.com.pk

جنوری 15, 2026

میرپورساکرو سماج نیوز رپورٹ: مشتاق احمد مورجھریو

میرپورساکرو میں صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی مہم کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں احتجاجی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹو کے معززین، پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے سخت الفاظ میں اس مہم کی مذمت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری ایک معتبر، باوقار اور عوام دوست شخصیت ہیں، جنہوں نے ضلع ٹھٹو میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی قیادت میں سڑکوں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات اور کردار کشی نہ صرف ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی توہین ہے بلکہ یہ عوام کے جذبات کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منفی اور اشتعال انگیز مہم کو فوری طور پر بند کیا جائے، بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان ایسے عناصر کے خلاف ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

آخر میں رہنماؤں نے واضح کیا کہ حاجی علی حسن زرداری کے خلاف کسی بھی قسم کی بے حرمتی یا دل آزاری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی خدمت کے مشن کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔