• ہفتہ. جنوری 17th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جوٹیجو ہاؤس کراچی آمد، مرحوم روشن الدین جوٹیجو کے اہلخانہ سے تعزیت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 20, 2025

کراچی (سماج نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے ایم پی اے سید قاسم رضا گیلانی کے ہمراہ جوٹیجو ہاؤس کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق ضلع ناظم اور رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن الدین جوٹیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے صاحبزادے ایم این اے وڈیرو صلاح الدین جوٹیجو، وڈیرو غیاث الدین جوٹیجو سمیت مرحوم کے بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں، کزنز اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر جام ظہیر علی خان، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رفیق جت سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روشن الدین جوٹیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے عوامی خدمت اور سیاست میں ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔