سندھ سیکریٹریٹ کے اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ میں آگ — وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دفتر متاثر
کراچی (سماج نیوز) سندھ سیکریٹریٹ کی اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
ذرائع کے مطابق آگ سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے دفتر میں موجود فائلیں اور فرنیچر جل گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بلڈنگ کو خالی کرا لیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کے اصل اسباب معلوم کیے جا سکیں۔