کراچی (نمائندہ خصوصی) جیلانی ہاؤس کراچی میں سید پیر شاہ جیلانی کی جانب سے ترجمان سندھ حکومت مصطفی عبداللہ بلوچ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر معزز مہمان مصطفی عبداللہ بلوچ صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر میزبان سید پیر شاہ جیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
"ہم نے اپنی زندگی میں اتنے ترقیاتی کام کبھی نہیں دیکھے جتنے آج ہورہے ہیں۔ ایم این اے ادی ناز بلوچ صاحبہ اور ترجمان سندھ حکومت مصطفی عبداللہ بلوچ صاحب نے ان علاقوں میں ترقیاتی اسکیمیں متعارف کروائیں جو گزشتہ 20 سے 25 سالوں سے نظر انداز تھے۔ ADP اسکیم کے تحت ہونے والے یہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی تقدیر بدل رہے ہیں، جس پر ہم دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے جو عملی اقدامات کیے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔
تقریب کے دوران ترجمان سندھ حکومت مصطفی عبداللہ بلوچ نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں سید پیر شاہ جیلانی اور شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی، ایم این اے ادی ناز بلوچ صاحبہ اور ترجمان سندھ حکومت مصطفی عبداللہ بلوچ صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔



