• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سینیٹر وقار مہدی اور وزير بلديات ناصر شاہ کی مرحوم آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 17, 2025

شکارپور (سماج میڈیا گرہو: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے کوٹ درانی، گڑھی یاسین، ضلع شکارپور میں ان کے سوئم میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے آغا شہباز خان درانی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی گئی۔

سوئم کی تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر ویرم خان مہر، سکھر سٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، کشمیر زون سندھ کے صدر سردار ذوالفقار، ضلع شکارپور کے سیکرٹری اطلاعات ناظم ڈھر، ضلع سکھر کے سیکرٹری اطلاعات بابر بوزدار اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔