• اتوار. فروری 9th, 2025

سماج

samaj.com.pk

صوبائی محتسب سندھ سے مختلف جامعات کے انٹرنشپ حاصل کرنے والے طلباء کی ملاقات

Bysamaj.com.pk

جنوری 28, 2025

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت سے مختلف جامعات کے انٹرنشپ حاصل کرنے والے طلباء کی ملاقات

ملاقات میں ایڈوائزر محتسب سندھ ریحانہ جی علی میمن اور رجسٹرار مسعود عشرت بھی شریک

کراچی (سماج رپورٹ) صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت سے صوبائی محتسب سندھ دفتر میں مختلف جامعات کے انٹرنشپ حاصل کرنے والے طلباء نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈوائزر محتسب سندھ ریحانہ جی علی میمن اور رجسٹرار مسعود عشرت بھی شریک تھے۔ ملاقات میں انٹرن شپ حاصل کرنے والے طلباء جو صوبائی محتسب سندھ کے اغراض و مقاصد، شکایات کے اندراج، تفتیش و حل کے بنیادی طریقہ کار، ریجنل دفاتر سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ صوبائی محتسب سندھ دفتر سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے طلباء کو کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ طلباء کو صوبائی محتسب سندھ دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ یاد رہے کہ طلباء کی صوبائی محتسب سندھ دفتر میں انٹرن شپ کا دورانیہ دو ہفتے ہوگا۔