• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

پیغامِ پاکستان کے نظریئے کے تحت یوتھ کی مثبت ذہن سازی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے: پروفیسر معراج صدیقی

Bysamaj.com.pk

دسمبر 2, 2024

آرگنائزیشن آف پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایپٹٹیوڈ ٹیسٹ کی تقریب۔۔۔

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء کواسکالر شپ پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسسز، لیپ ٹاپ ودیگرانعامات سے نوازا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرگنائزیشن آف پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ اوراپٹک کے زیر اہتمام ایپٹٹیوڈ ٹیسٹ کی تقریب کاانعقاد کیا گیاجس میں 2000 سے زائد بچوں نے شرکت کی ایپٹٹیوڈ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے بچوں کو آرگنائزیشن آف پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ اور اپٹک کی جانب سے اسکالر شپ پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کے کورسسز، لیپ ٹاپ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹرفہد شفیق تھے جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ حا فظ اعجاز الحق ، سربراہ اپٹک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آرگنائزیشن آف پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ پروفیسر معراج صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر قائدکے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں بس انہیں درست راستہ دکھانے کی کی ضرورت ہے انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیغامِ پاکستان کے نظریےکے تحت یوتھ کی مثبت ذہن سازی اور انھیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائیگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف ہنر مند بنایا جا رہا ہے بلکہ انہیں اسکالر شپس بھی آفر کی جارہی ہیں انہوں نے کامیاب پروگرام پر منتظمین کو خوب سراہا۔