• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

Bysamaj.com.pk

اگست 4, 2024

کراچی (سماج نیوز) کراچی انتظامیہ پانی کی چوری کی روک تھام کی کوششوں میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی بھرپور مدد کر ے گی ڈپٹی کمشنرز پولیس کی مدد سے موثر اقدامات کریں گے ۔ ہائیڈرنٹس پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جنجال ہائڈرنٹ جنجال گوٹھ معمار پر پولیس چوکی قائم کی جاے گی دیگر ہائیڈرنٹس کی سیکورٹی کے لیے بھی موثر سیکورٹی اقدامات کئے جائیں گے اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین احمد ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی ایڈیشنل کمشنر ۔2 غضنفر علی شاہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مساجد امام بارگاہوں اور اور قومی و مذہبی نوعیت کے پروگراموں کے موقع پر واٹر کارپوریشن بدستور حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری رکھے گا۔ سی ای او واٹر کارپوریشن صلاح الدین نے اجلاس کو غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمہ کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا بتا یا کہ پاکستان رینجرز کے تعاون سے 243 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے 177 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پانی کے ٹینکروں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے ۔تقریباً 3700 ٹینکرز پر کیو آر کوڈ لگا ئے گئے ہیں. خلاف ورزی پر غیر رجسٹرڈ 167 ٹینکرز پر 66 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہےاس سے پانی کے استعمال کی نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس نے غیر قانونی طور پر واٹر کنکشنشز کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی خرابی کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیاگیا ہے ۔ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر تینوں پمپس نئے نصب کئے جا رہے ہیں نئ ڈرین کی تعمیر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔