سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاسی رہنما غلام قادر ملکانی کا کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
سجاول (25 جولائی): صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کے کزن سابق وزیر غلام قادر ملکانی انتقال کرگئے, ان کو ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں راج ملک میں سپرد خاک کیا گیا.
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے اپنے کزن مرحوم غلام قادر ملکانی کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی.
اس موقع پر اسمبلی اراکین اور مختلف سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی. جاتی شہر سوگ میں بند رہا.
اظہار تعزیت
کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام قادر ملکانی پیپلز پارٹی کے وفادار جیالے تھے اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں کہی۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم غلام قادر ملکانی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے.
سجاول: پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو نے سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم غلام قادر ملکانی ایک بہترین انسان تھے اور انہوں نے سجاول کی ترقی اور مقامی لوگوں کے حقوق کی حاصلات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سجاول کی عوام مرحوم غلام قادر ملکانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ایم پی اے ہیر سوہو نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ رب کائنات مرحوم غلام قادر ملکانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔ آمین
شکارپور: رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام قادر ملکانی کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
سابق صوبائی وزیر سینیئر رہنماء پیپلزپارٹی غلام قادر ملکانی کے انتقال پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا دکھ اور افسوس کا اظہار،
کراچی: صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے غلام قادر ملکانی کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام قادر ملکانی پیپلز پارٹی کے مخلص جیالے تھے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ مرحوم غلام قادر ملکانی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین