• جمعہ. جنوری 16th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکڑک گاڑیاں ضروری ہیں، جام اکرام اللہ دھاریجو

Bysamaj.com.pk

جولائی 22, 2024

کراچی (سماج میڈیا گروپ) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت یوسف دیوان گروپ کے ساتھ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ اور ایم ڈی سائٹ غضنفر علی قادری بھی شریک تھے۔ دیوان گروپ کے نمائندے حسن ظفر، سعد مراد خان، کیپٹن (ریٹائرڈ) کاشف ریاض اور صالحہ حسن بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکڑک گاڑیاں وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ مقامی سطح پر الیکڑک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ سے زر مبادلہ کی بھی بچت ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ چھوٹے سائز کے فائر ٹرکس بھی وقت کی ضرورت ہیں۔ یہ ٹرکس تنگ گلیوں اور علاقوں میں آسانی سے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکڑک گاڑیوں کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسٹیشن لگانے کی ضرورت ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو الیکڑک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیر کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت آٹو موبائلز کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔