• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

صوبائی وزیر ریاض حسین شیرازی کا اچانک درگاہوں کا دورہ

Bysamaj.com.pk

جولائی 25, 2024

کراچی: صوبائی وزیر براۓ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر ریاض حسین شاہ شیرازی نے اچانک مختلف درگاہوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے درگاہوں پر چادریں چڑائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف شازیہ کریم سنگھار بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھیں۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف (کراچی) ایاز سومرو ، حاجی حنیف میمن سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے درگاھ محمد شاھ دولھا سبزواری، عالم شاھ بخاری اور لیاری میں درگاھ میراں پیر کا دورہ کیا۔ جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت دیگر عمائدین نے صوبائی وزیر کا خیر مقدم کیا۔ صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاھ شیرازی نے درگاہوں پر آئے زائرین سے ملاقات بھی کی۔ زائرین نے درگاہوں پر حاضری کے حوالے سے درپیش مسائل اور سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے درگاھ عالم شاھ بخاری کے مینجر کو ناقص کارکردگی اور کوتاہی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاھ شیرازی نے زائرین کی جانب سے درگاہوں کے مسائل کی نشان دہی پر فوری احکامات جاری کئے۔ ریاض شاہ حسین شیرازی کی طرف سے درگاہوں پر آئے زائرین کو درپیش مسائل حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران اور مینجرز کو مکمل تعاون اور ضرودی تمام تر سہولیات فراہم کی ہدایات دیں گئیں۔