لاڑکانو (رپورٹ کامران جونیجو – 21 جولائی 2024) ضلع لاڑکانو کے تعلقو رتودیرو کے تھانہ لاشاری کی حدود گڑھی خدا بخش بھٹو روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالجلیل ولد عبد القادر جتوئی کے طور پر ہوٸی ہے۔ مذکورہ ڈاکو سنگین نوعیت کے مقدمات اور سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار ڈاکو کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان لاڑکانو پولیس کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانو میر روحل خان کھوسو نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور شاباشوں کے پیغامات جاری کردئیے ہیں۔