کراچی (سماج نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے صوبائی وزیر سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ اور نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے آج بروز جمعرات گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں سیاحتی مقامات کی بہتری، سندھ کی ثقافت کے فروغ کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سیاحوں کی دلچسپی کے بے شمار مقامات ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ صوبہ کی ثقافت کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات کئے جائینگے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے گورنر سندھ کو اپنے محکموں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
