• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر بلوچ سے آل پاکستان ریلوے شیڈ ٹیکنیکل اسٹاف کے وفد کی ملاقات

Bysamaj.com.pk

اپریل 18, 2024

کراچی (سماج نیوز) پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر بلوچ کے لوکوشیڈ کراچی ڈویژن کے دورے کے موقع پر مزدوروں اور اسٹاف کی کثیر تعداد نے پرتپاک استقبال کیا اور وفد کو خوش آمدید کیا۔ ریلوے پریم یونین (آسی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سیدشاہداقبال، ریلوے محنت کش یونین کراچی ڈویژن کے چیٸرمین عبدالحمید بلوچ اور ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری راجہ وحید اسلم نے سی ای او کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور ریلوے ملازمین کے بنیادی مساٸل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او نے تمام مسائل بغور سننے اور یاداشت نامے کا تفصیلی جائزہ لیا اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سمیت تمام مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کی دہانی کرائی۔