• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

چیف سیکریٹری آصف حیدر کا خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ

Bysamaj.com.pk

اپریل 17, 2024

کراچی (رپورٹ: حیدر جونیجو) سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی ٹریننگ اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے آج بروز بدھ کراچی میں خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کے دورے کے دوراں کی۔ چیف سیکریٹری نے کلاسز کا معائنہ کیا اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے نے چیف سیکریٹری سندھ کو اسکول کے متعلق بریفنگ دی۔ سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی ٹریننگ اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبے کے 30 ٹیچنگ ٹریننگ اداروں کو اپ-گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے  ٹیچر ٹرینر کے ماسٹرز پروگرام کروائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور کمشنر حیدرآباد میں سائنس اور میتھمیٹکس کے کلاس لیتا تھا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سرکاری اسکول میں تعلیم میں نئی جدت متعارف کروانے پر زندگی ٹرسٹ کو سراہا۔