کراچی (رپورٹ: کامران چوہان) کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے ایریا کی تولیا فیکٹری میں آتشزدگی ہوگی، جہاں کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن نے نیپا، سخی حسن اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ترجمان کے مطابق حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔ سی او او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر برگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل نے کہا کہ آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ سی او او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک کراچی فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔