• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سرکاری تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جائے، عامر صدیقی

ByHyder Junejo

مارچ 20, 2024

کراچی (20 مارچ) متحدہ قومی موومینٹ (پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے آج سندھ سیکریٹریٹ میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ صدف انیس شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

سیکریٹری کالجز صدف انیس اور ان کے عملہ نے ایم پی اے عامر صدیقی خوش آمدید کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں پی ایس 102 کے سرکاری اسکولوں، کالجز کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایم پی اے عامر صدیقی نے گورنمنٹ اسکول اور کالجوں کے نظام کو جلد از جلد بہتر بنانے پر زور دیا اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو مختلف تجویز دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا۔

ایم پی اے عامر صدیقی نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی عمارتوں کی خراب حالت اور تعلیم کے نظام کو دور جدید کے پرائیویٹ اسکول اور کالجوں کے طرز پر بنانے پر زور دیا۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ نے ایم پی اے عامر صدیقی کی جانب سے گورنمینٹ اسکولوں اور کالجوں کے نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجویز کو سہراتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔