• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ! ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی میں خوفناک آگ

Bysamaj.com.pk

دسمبر 2, 2025

کراچی: (سماج نیوز) ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریب اُس وقت مکمل طور پر سنسنی میں بدل گئی جب سندھ حکومت کے پروٹوکول آفیسر کامران شیخ کی گاڑی اچانک آگ کے شعلوں میں گھر گئی! آتش بازی کے دوران بھڑکنے والی اس آگ نے چند ہی لمحوں میں گاڑی کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جس میں پروٹوکول آفیسر کی کم سن بیٹی کو اپنے سامنے گاڑی جلتے دیکھ کر بچے کی طرح بلک بلک کر روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دلخراش منظر نے دیکھنے والوں کے دل چیر کر رکھ دیے!

عینی شاہدین کے مطابق آگ کس طرح لگی؟ اب تک کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی، مگر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ بروقت پہنچی اور شعلوں پر قابو پا لیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر صدمے میں مبتلا ہیں اور بچی کے جذبات پر ہمدردی کے پیغامات کی بارش ہو رہی ہے۔

سرکاری افسر کامران شیخ کی گاڑی لمحوں میں خاکستر

مزید اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں: www.samaj.com.pk