ٹھٹو (سماج نیوز) سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے ميرپور ساکرو واقعے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی دوبارہ جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں الزام کے تحت شامل استاد کا بیان شامل نہ ہونے کی وجہ سے رپورٹ مکمل اور انصاف کے معیار کے مطابق نہیں بن سکی۔
وزیر تعلیم نے صوبائی سطح پر دو خواتین افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نئی کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر کرِکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر عظمیٰ کمبوہ شامل ہیں۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے معیار کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے اور تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے وزیر تعلیم کی ہدایت کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.samaj.com.pk