ٹھٹہ: صوفی روایت اور فقیرانہ فن سے بھرپور 1976 کی ایک نایاب ویڈیو پیش خدمت ہے، جس میں سائین سید چیزل شاہ، فقیر غلام حیدر اور محمد عالم، شہید صوفی شاہ عنایت کے احاطے میں روایتی صوفیانہ طرز میں کلام پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ تاریخی ریکارڈنگ اُس دور کی اصل صوفی فضا، فقیرانہ پیشکش اور سندھ کی روحانی محفلوں کی جھلک پیش کرتی ہے۔ یہ ویڈیو نہ صرف ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے بلکہ صوفی شاہ عنایت کی فکر اور فقیرانہ روایت کو سمجھنے کے لیے ایک قیمتی دستاویزی ثبوت بھی ہے۔
ثقافتی اور تاریخی حلقوں نے اس ویڈیو کو سندھ کی صوفی موسیقی کی روایت کا مستند حوالہ قرار دیتے ہوئے اسے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔