کراچی (سماج نیوز) — سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (SPRA) کے جنرل باڈی اجلاس میں دو سالہ مدت کے لیے تنظیم کے عہدیداران کا انتخاب مکمل ہو گیا۔ اراکین نے موجودہ باڈی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ دو برس کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
نومنتخب عہدیداران میں کامران رضی صدر، حمید سومرو نائب صدر، اکرم بلوچ جنرل سیکریٹری، ارباب چانڈیو جوائنٹ سیکریٹری، راؤ وکیل خزانچی، دودو چانڈیو سیکریٹری اطلاعات اور سنجے سادھوانی آفس سیکریٹری منتخب ہوئے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تہنیتی پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایس پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“امید ہے نومنتخب قیادت فیک نیوز کے خاتمے اور غیر جانبدار رپورٹنگ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں علمبردار جماعت کا کردار ادا کیا ہے۔”
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مبارکباد
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نومنتخب صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی و استحکام کی بنیاد ہے۔ وزارت اطلاعات صحافتی اداروں کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔”
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“صحافت معاشرے کی آنکھ اور جمہوریت کی بنیاد ہے۔ سندھ کے صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافت کے وقار، اتحاد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔ سندھ حکومت مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔”
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بیان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایس پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“دو سالہ مدت کے لیے انتخاب ایسوسی ایشن کے ارکان کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ میں صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی راؤ وکیل اور آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا پیغام
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایس پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“یہ تنظیم صوبے کے صحافیوں کی ایک فعال اور مؤثر نمائندہ تنظیم ہے جو ہمیشہ پارلیمانی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔”
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا پیغام
شازیہ مری نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“ایس پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قانون سازی جیسے اہم امور پر قانون سازوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت کی حامی اور صحافیوں کی جدوجہد کی قدر کرنے والی جماعت ہے۔”
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا بیان
سینیٹر وقار مہدی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
“ایس پی آر اے کی قیادت پر اراکین کا اعتماد خوش آئند ہے۔ تنظیم کے عہدیداران عوامی اور سیاسی مسائل پر اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا آزادی صحافت کے حوالے سے ایک مضبوط رشتہ ہے۔”
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے مبارکباد
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ:
“ایس پی آر اے کے ممبران پارلیمنٹ کی آواز عوام تک پہنچاتے ہیں، ان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ نومنتخب عہدیداران پر ممبران کا اعتماد خوش آئند ہے۔ میں تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔”
سینئر صحافی عاجز جمالی کا تبصرہ
عاجز جمالی نے کہا کہ:
“سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اگرچہ ایک مختصر تاریخ رکھنے والی تنظیم ہے، لیکن اس نے کم عرصے میں پارلیمانی رپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ موجودہ باڈی پر دوبارہ اعتماد کا اظہار ان کی کامیابی کا ثبوت ہے۔”
سماج نیوز کی جانب سے خصوصی مبارکباد
سماج میڈیا گروپ اور www.samaj.com.pk کی پوری ٹیم کی جانب سے سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار، صدر کامران رضی، نائب صدر عبدالحمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی راؤ وکیل، اور آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ایس پی آر اے کی قیادت سندھ میں صحافتی روایات کو مزید مضبوط بنائے گی، اور غیر جانبدار، ذمہ دار و مثبت صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔

