• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، سینوا عہدیداران کی حلف برداری تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی شرکت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 26, 2025
KARACHI (Oct 24): Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah addresses a Mehfil-e-Milad organized by the Sindh Secretariat Employees Non-Gazetted Welfare Association (SENWA) at the New Secretariat.

کراچی (24 اکتوبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سیکریٹریٹ کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ ایمپلائز نان گزٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (سینوا) کے نومنتخب عہدیداران سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ کے سیکریٹریٹ پہنچنے پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کھوسو، سیکریٹری غلام نبی برہمانی اور سینوا کے دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز قاری محمد وحید قادری کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی کریم ﷺ کے اعزاز میں روح پرور محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔

محفل میں رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول، وزیر اوقاف ریاض شاہ شیرازی، سندھ حکومت کی ترجمان سنیتا افضل، مذہبی اسکالر علامہ حافظ غلام محمد سوھو، معروف نعت خواں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے سینوا کے نومنتخب عہدیداران میں صدر معشوق منگریجو، جنرل سیکریٹری گل حمید بلوچ، سینئر نائب صدر فیصل میمن، نائب صدر بلاول جونیجو، فنانس سیکریٹری مخدوم ولی محمد اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے دوران سینوا کے صدر معشوق منگریجو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجرک پہنائی اور سیکریٹری فنانس مخدوم ولی محمد نے ٹوپی پہنائی، نائب صدر بلاول جونیجو نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو اجرک پہنائی اور جبکہ جنرل سیکریٹری گل حمید بلوچ نے انہیں سندھی ٹوپی پیش کی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سینوا کو نبی اکرم ﷺ کے اعزاز میں روحانی محفل کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "میں سینوا کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ کی مدح میں یہ روح پرور محفل سجائی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اور ہماری پیاری سرزمین سندھ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے ملازمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی خدمات و لگن کو سراہتی ہے۔

"آپ سب ہمارے لیے نہایت اہم ہیں، اور میں آپ سب کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں،” وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا۔