کوئٹہ (سماج نیوز) سابق پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سابق اراکین صوبائی اسمبلی شکیہ نوید دیوار اور شاہینہ کاکڑ بھی موجود تھیں۔ بشریٰ رند نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتا ہے، ان کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔