• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام: "ہمارا سمندر، ہماری ذمہ داری، ہمارے مواقع”

Bysamaj.com.pk

ستمبر 25, 2025

سمندری وسائل کا پائیدار استعمال اور بلیو اکانومی کی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیح: سید مراد علی شاہ

کراچی (سماج میڈیا گروپ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندر زندگی، معیشت اور عالمی تجارت کا مرکز ہے اور اس کا پائیدار استعمال ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا عالمی دن "ہمارا سمندر، ہماری ذمہ داری، ہمارے مواقع” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور سمندری آلودگی سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سندھ حکومت ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور سمندری تحقیق کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ اور بن قاسم پورٹ قومی و عالمی تجارت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سندھ حکومت پورٹ انفرااسٹیکچر کے ساتھ ساتھ بلیو اکانومی کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت میں سمندری تجارت کا کردار ناقابلِ تردید ہے اور سندھ حکومت ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں میں روزگار کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے پائیدار بحری ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ سمندر کو یقینی بنایا جائے گا۔