• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے میری خدمات ہمیشہ ساتھ ہیں، عابدہ پروین کی محکمہ ثقافت کو یقین دہانی

Bysamaj.com.pk

مئی 14, 2024

کراچی (سماج میڈیا نیوز) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے متعلق گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر نے عابدہ پروین کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت دی۔ سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے عابدہ پروین نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عابدہ پروین نے کہا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت اس وقت بہتر انداز میں کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے میری خدمات ہمیشہ ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ عابدہ پروین پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں اور عابدہ پروین ہماری مہذب قدیم ثقافت کی سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کی شخصیت خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عابدہ پروین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہماری کوشش ہے سندھ میں موجود نیا ٹیلنٹ عابدہ پروین سے سیکھ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں عابدہ پروین جیسی شخصیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور عابدہ پروین کا ہمارا ساتھ دینا سندھ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ملاقات میں معروف کمپیئر بخشن مہرانوی، ڈائریکٹر کلچر حبیب اللہ میمن بھی موجود تھے۔