ممبئی (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کے اہم مسئلے کو اجاگر کرنے والی مختصر فلم ’رنکل‘ "RINKLE” جلد ناظرین کے سامنے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم NHRC انڈیا شارٹ فلم کمپیٹیشن 2025 کے لیے آفیشل انٹری کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
فلم کی ریسرچ، ڈائیلاگ، اسکرپٹ اور پروڈکشن مہیش ایم واسو نے کی ہے، جبکہ ہدایتکاری سنجیب داس نے انجام دی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے حساس واقعے کے گرد گھومتی ہے جو 24 فروری 2012 کو میرپور ماتھیلو، سندھ – پاکستان میں پیش آیا تھا، اور جس نے انسانی حقوق کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کیے تھے۔
فلم کی کاسٹ میں سمرن کور، راجن تیواری، سنجے تیواری، منیل مہتا، راج شرما، ہتندر ٹنڈن، اکشے ورتک، راجو بسٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ہرش وردھن شرما ہیں جبکہ کیمرہ ورک سوربھ موگھے اور آشیش کمار نے انجام دیا ہے۔ فلم کے بصری پروموشن ARTVERSE STUDIOS کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ فلم مرحوم راج کمار کی یاد میں بھی منسوب کی گئی ہے، جبکہ خصوصی شکریہ سینئر صحافی اور سابق نیوز ایڈیٹر عوامی آواز اسد چانڈیو کو پیش کیا گیا ہے۔
فلم "RINKLE” جلد ریلیز کی جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انسانی حقوق کے اہم پہلوؤں پر ایک مضبوط پیغام دے گی۔