• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

آغا خان پرنس رحیم الحسینی سے صدر پاکستان کی ملاقات

Bysamaj.com.pk

فروری 11, 2025

لزبن: (ویب ڈیسک) آغا خان پرنس رحیم الحسینی نے آج دیوان آف دی اسماعیلی امامت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے رہنما حضرت سیدنا مفضل سیف الدین نے بھی ملاقات کی، جن میں ان کے بھائی شہزادہ عمار جمال الدین اور بھتیجے شہزادہ مھلم یونس حکیم الدین شامل تھے۔

دونوں وفود نے آغا خان شاہ کریم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور آغا خان پرنس رحیم الحسینی کو شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اسی روز برطانیہ کے بادشاہ، شاہ چارلس نے آغا خان پرنس رحیم الحسینی کو "ہز ہائنس” کا خطاب عطا کیا، جو کہ ایک دیرینہ روایت ہے جو برطانوی بادشاہ اسماعیلی اماموں کو 46ویں امام، مولانا حسن علی شاہ، آغا خان اول کے دور سے عطا کرتے آئے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے: روشن سندھ