• منگل. جون 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

Bysamaj.com.pk

مئی 8, 2026

تہران (سماج نیوز ڈیسک) خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق امریکا نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلی علاقوں میں خطے کے بعض ممالک کے تعاون سے شہری مقامات پر فضائی حملے کیے۔

خاتم الانبیاء کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں جسک کے قریب ایرانی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے موجود ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں امریکی بحریہ کو بھاری نقصان پہنچا۔

ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔