• منگل. جون 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندر عباس پر حملہ

Bysamaj.com.pk

مئی 8, 2026

لندن (سماج نیوز ڈیسک) برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل نے بھی ایک سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد جنگ کا دوبارہ آغاز یا جنگ بندی کا خاتمہ نہیں۔

چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حملے میں قشم جزیرے کی ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ بندر عباس میں ہونے والے دھماکے ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔