• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات، احمد شاہ صدر منتخب

Bysamaj.com.pk

دسمبر 23, 2024

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات سال برائے 2025-2026ء میں احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل نے میدان مار لیا۔

انتخابات میں نجم اشرف مبشر پینل کو بُری طرح شکست کا سامنا ہوا، صدر کی نشست پر محمد احمد شاہ نے 1977 ووٹ حاصل کیے جبکہ نجم الدین شیخ صرف 185ووٹ حاصل کرسکے۔

نائب صدر کے لیے امیدوار منور سعید نے 1953، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی 1942، جوائنٹ سیکریٹری نورالہدیٰ شاہ 1891، خازن قدسیہ اکبر نے 1939ووٹ لیے جبکہ مخالف پینل کے اشرف جبار قریشی 187، میر عباس رضا مبشر 155، منصور زبیری 58، تحسیم الحق حقی (خازن) 205 اور اقبال احمد نے 235 ووٹ لے سکے ۔

گورننگ باڈی کے امیدوار وں میں ڈاکٹر ہما میر 1908، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد1907، محمد اقبال لطیف 1886، ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر 1873، غازی صلاح الدین 1872، سید ساجد حسن 1856، محمد ایوب شیخ 1778، اخلاق احمد خان 1770، امجد حسین شاہ 1753، عبداللّٰہ سلطان 1752، فرخ تنویر شہاب 1742، امجد سراج میمن نے 1711ووٹ حاصل کیے۔

مخالف پینل کے محمد ایوب359، مظہر امراﺅ بندو خان 313، طلعت محمود 284، محمد نعیم طاہر 248، ڈاکٹر جاوید منظر245، عفت شاہد 233، سید ارتضیٰ زیدی223، وارث رضا221، سید نسیم شاہ220 اور سید کشور رضا جعفری211 ووٹ لے سکے۔

انتخابات میں کل 6780 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2215 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کا عمل دن 12 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

پولنگ کے آغاز سے ہی آرٹس کونسل میں گہما گہمی دیکھنے میں آئی، معروف سماجی، سیاسی، ثقافتی اور شوبز شخصیات سمیت ہزاروں ممبران نے آرٹس کونسل کا رُخ کیا۔

الیکشن کا عمل انتہائی شفاف تھا، کمشنر کراچی سید حسن نقوی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد پر ڈی سی ساﺅتھ سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الیکشن کا عمل انتہائی شفاف تھا۔

میرا کام ہی میری جیت ہے، محمد احمد شاہ
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نونتخب صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ میرا کام ہی میری جیت ہے، تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے 90 فیصد ووٹ احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ڈی سی ساﺅتھ الطاف ساریو کا شفاف الیکشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی پر آرٹس کونسل میں جشن کا سماں تھا، آرٹس کونسل میں موجود ہزاروں ممبران نے محمد احمد شاہ سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی آرٹس کونسل کے انتخابات میں احمد شاہ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو منتخب صدر احمد شاہ، نائب صدر منور سعید، سیکریٹری اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکریٹری نورالہدیٰ شاہ اور خازن قدسیہ اکبر اور گورننگ باڈی کے امیدوار وں؛ ڈاکٹر محدم ایوب شیخ، ڈاکٹر ہما میر ، قیصر سجاد، اقبال لطیف، عنبریں حسیب، غازی صلاح الدین، ساجد حسن، اخلاق احمد، امجد حسین شاہ، عبداللّٰہ سلطان، فرخ تنویر اور امجد سراج میمن کو کامیابی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہمیشہ کی طرح کراچی آرٹس کونسل بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فن اور آرٹ کے ذریعہ لوگوں کو لطف اندوز کرنا ایک بہترین کمال ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نومنتخب کامیاب پینل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں اداکاری، گلوکاری، موسیقی، مصوری اور دیگر فنوں کی تربیت کو مزید فروغ دیا جائے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی آرٹس کونسل کے انتخابات میں کامیاب پینل کو مبارکباد

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات میں صدر احمد شاہ اور ان کے پورے پینل کی بھاری اکثریت پر کامیابی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد شاہ اور اعجاز فاروقی پینل کے کامیاب تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد اور انتظامات پر الیکشن کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سعید غنی نے کہا کہ احمد شاہ اور انکے گروپ کی ثقافت و فن کیلئے خدمات پر ارکان نے ان کو کامیابی سے دوبارہ ہمکنار کیا ہے۔ احمد شاہ اور ان کی ٹیم نے آج آرٹس کونسل کو جس اعلٰی مقام پر پہنچا دیا ہے اس کا اعتراف صرف کراچی یا پاکستان نہیں عالمی سطح پر بھی آج کیا جارہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ احمد شاہ سمیت کامیاب تمام عہدیداران فن اور فنکاروں کی بہتری کیلئے مزید بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ سعید غنی