• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

پاکستان کو مشرق وسطیٰ کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،خرم طارق

Bysamaj.com.pk

جنوری 1, 2024

فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر کا ایک وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جار ہا تھا تاہم اب اس کو فروری میں سعودیہ میں منعقد ہونی والی پاکستان سنگل کنٹری ایکسپو سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ چیمبر کے ممبران عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سعود ی عرب کے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لگنے والی ایکسپو میں سیالکوٹ چیمبر کو نمائندگی دی گئی تھی جبکہ اب فیصل آباد چیمبر کو بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ سنگل کنٹری نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ سعودی عرب ہر قسم کی اشیا درآمد کرتا ہے اسلئے پاکستان کے تاجروں کو ہر شعبہ میں درآمدی پارٹنر تلاش کر کے برآمدات کے راستے کھولنے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایکسپو کے دوران پاکستان کے سنجیدہ برآمد کنندگان کی سعودی عرب کے قابل اعتماد درآمد کنندگان سے ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ فیصل آباد چیمبر کے وفد کو سرکاری پروٹوکول دیا جائے تاکہ وہ ریاض، مدینہ اور مکہ سمیت دیگر چیمبرز کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرسکیں۔