• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ایل این جی کی درآمد میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات

Bysamaj.com.pk

جنوری 1, 2024

اسلام آباد (اے پی پی) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق جولائی تا نومبر ایل این جی کی درآمد پر 1.456 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمد پر 1.585 ارب ڈالر زرمبالہ خرچ ہوا تھا۔ نومبر 2023 میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 290 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے، نومبر 2022 میں ایل این جی کی درآمدات پر 318 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 4فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر میں 278 ملین ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمد کی گئی جو نومبرمیں بڑھ کر 290 ملین ڈالر ہو گئی۔