• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

سرکاری نوکری نہ ملنے کے بعد لاکھوں کی آمدن

ByHyder Junejo

اپریل 22, 2024

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے دھیرن سولنکی نامی شخص نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر گدھیاں پالنا شروع کردیں جس کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی آمدن لاکھوں میں ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھیرن سولنکی نے گدھیوں کا ایک فارم قائم کیا ہے جن کے فارم میں 42 گدھیاں ہیں اور ان گدھیوں سے دھیرن اب ماہانہ 2سے 3 لاکھ روپے ماہانہ کمالیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گدھیوں کے فارم پر بات کرتے ہوئے دھیرن سولنگی نے کہا کہ میں سرکاری نوکری کی تلاش میں تھا، نوکری کی تلاش کے دوران مجھے کچھ پرائیویٹ نوکریاں ملیں لیکن تنخواہ سے بمشکل میرا گھر چلتا تھا، تقریباً اسی وقت، مجھے گدھیاں پالنے کا علم ہوا پھر میں نے کچھ لوگوں سے ملاقات کی اور تقریباً 8 ماہ قبل اپنے گاؤں میں 20 گدھیوں اور 22 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے یہ فارم بنالیا۔