فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد میں شدید سردی کے باعث بھوسے کی قیمت میں 300 سے 400 روپے فی من اضافہ ہوگیا جس سے مویشی پال حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ سردی اور کورے کے باعث بھوسے کی فی من قیمت 700 روپے سے بڑھ کر 950 روپے تک ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ طلب اور کھپت میں اضافے کی وجہ سے بھوسے کی مانگ بڑھ رہی ہے اس لئے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی ماہرین نے لائیو اسٹاک فارمرز کو مویشیوں کے اندرونی درجہ حرارت کی بہتری کے لئے خشک چارہ جات، بھوسے اور ونڈا کے استعمال کی ہدایت کی ہے اس لئے مویشی پال حضرات بھوسہ مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں۔ قیمتوں میں اضافے سے غریب مویشی پال سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔