کراچی (سماج میڈیا گروپ) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ای آن کامرس ویب سائٹ کے لانچ ہونے سے سندھ کے ثقافتی ورثے کے فروغ ملے گا اور اس شعبے سے وابستہ کاریگروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ای آن لائن کامرس ویب سائٹ کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم ڈی اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ثروت فہیم بھی موجود تھیں۔ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی اس ویب سائٹ کا مقصد سندھ کے ثقافتی ورثے کا فروغ اور اس شعبے کے کاریگروں کی حوصلہ افزائی ہے۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سندھ کے ہنرمندوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ سندھ کی مصنوعات آن لائن بھی خریدی جاسکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ
آن لائن ای کامرس کے ذریعے چھوٹی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا ۔دسمبر میں سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام اس موضوع پر ایک بین الاقوامی سطح کی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان بالخصوص سندھ کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر روشناس کروانا ہے۔ سندھ کے لوگ صلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے فن کو ملکی و عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ
سندھ کے ثقافتی ورثے کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ثروت فہیم نے ای آن لائن کامرس ویب سائٹ کے اغراض و مقاصد سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی۔
ای-کامرس سے سندھ کے ثقافتی ورثے کے فروغ اور وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی، جام اکرام اللہ دھاریجو
