• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

پشاور: جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

Bysamaj.com.pk

اگست 8, 2024

پشاور (سماج میڈیا گروپ) ایف آئی اے پشاور زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجیب اللہ نامی افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا گیا، ملزم نجیب اللہ کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا۔ ملزم کے پاس سے افغان تذکرہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ ملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے۔ ملزم کی نشاندھی پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل مزید 5 افغان شہریوں عثمانیہ ہوسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف پاکستانی شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایجنٹ کی گرفتای کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کر کے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔